امریکی ترجمان کا پاکستان کے وزراء کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافے پر اہم ردعمل
واشنگٹن:پاکستان میں صوبائی وزراء اور مشیروں کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ پر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس سوال کا جواب دیا، جس میں صحافی نے پاکستان میں وزراء کی تنخواہوں میں 900 فیصد تک اضافے پر سوال اٹھایا تھا۔
صحافی نے سوال جاری رکھتے ہوئے کہا، "ایک ماہ قبل، میں نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی وزیر خزانہ سے پوچھا تھا کہ اتنی غربت والے ملک میں اس اضافے کا کیا جواز ہے، اور پھر پاکستانی حکام یہاں فنڈز یا قرضے مانگنے آتے ہیں؟”
اس پر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جواب دیا کہ "مجھے علم ہے کہ یہ سوال اٹھ رہا ہے۔ امید ہے کہ ہم اس تک پہنچیں گے۔” جب صحافی نے جواب کے بارے میں مزید سوال کیا، تو ملر نے پوچھا کہ "کیا آپ تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر بات کر رہے ہیں؟”
صحافی نے وضاحت دی، "امریکا نے پاکستان کی اس مشکل وقت میں مدد کی لیکن وہاں کے حکمرانوں نے اپنی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ کرلیا۔”
میتھیو ملر نے جواب دیا کہ "میرے خیال میں یہ سوال پاکستان کے عوام اور وہاں کی حکومت کا اپنا معاملہ ہے، نہ کہ امریکا کا۔”
انہوں نے مزید کہا، "اس لیے یہ سوال پاکستانی حکومت سے ہونا چاہیے، امریکا سے نہیں۔” وہ یہ بھی کہنے سے نہ تھکے کہ "ہم دنیا بھر میں کسی بھی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں پر تبصرہ نہیں کرتے اور پاکستان کے لیے بھی ہماری یہی پالیسی ہوگی۔