پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

مارچ میں کمیٹی 5 جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور تجارتی شرائط طے کرے گی

پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت یہ ٹیکنالوجی جون 2025 تک ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق، وزارت آئی ٹی نے 5 جی ٹیکنالوجی کے روڈ میپ کو حتمی شکل دے دی ہے اور نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہونے والا ہے۔ یہ نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی، جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو پیش کرے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔

مارچ میں کمیٹی 5 جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور تجارتی شرائط طے کرے گی، جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دے گی۔ پی ٹی اے مئی 2025 میں سپیکٹرم کی نیلامی کرے گا، جس میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے فائیو جی سپیکٹرم شامل ہوں گے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے معروف ماہر عامر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کا انفرا اسٹرکچر اگلے 2 سال تک 5 جی ٹیکنالوجی کے لیے تیار نہیں ہو سکے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین