لاہور:صوبے بھر کے سکولوں میں ساڑھے 12 ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے درخواستوں کا عمل شروع کیا ہے۔ صرف 5 دن میں ہی اڑھائی لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے اس نوکری کے لیے اپلائی کر دیا ہے۔
امیدواروں کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔ محکمے کے مطابق، صوبے میں اس وقت ایک لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ عارضی اساتذہ کو یکم فروری سے 31 مئی تک کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔ ان کی ملازمت میں توسیع کا فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ان کی کارکردگی کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
تاہم، کئی امیدواروں نے شکایت کی ہے کہ درخواست جمع کروانے کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کو اپنے آن لائن پورٹل کو بہتر بنانا چاہیے تاکہ درخواست دہندگان کو آسانی ہو۔