سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال اور کھانے کی عادات میں خرابی کے درمیان تعلق سامنے آگیا

والدین بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے کیسے بچائیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر کوئی نوجوان لڑکا یا لڑکی زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارے تو اس سے کھانے کی عادات میں خرابی (eating disorder) پیدا ہوسکتی ہے؟

ایک تازہ تحقیق میں سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال اور کھانے کی خرابی کے خطرے کے درمیان تعلق کو واضح کیا گیا ہے۔

مطالعے کے مطابق، سوشل میڈیا پر ہر اضافی گھنٹہ گزارنے سے کھانے کی خرابی کی علامات ظاہر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ خاص طور پر وہ نوجوان جو زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں، وہ سائبر بُلیئنگ کا شکار ہوسکتے ہیں، جو خود بھی غیر متوازن کھانے کی عادات کا سبب بن سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو کے ماہر اطفال ڈاکٹر جیسن ناگاٹا کے مطابق، ایک وقت میں کئی ویڈیوز دیکھنے سے نوجوانوں کی خوراک کی عادات متاثر ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کا ہر اضافی گھنٹہ، ایک سال بعد کھانے کی خرابی کے امکانات کو 62 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، سوشل میڈیا کے استعمال اور کھانے کی خرابی کے درمیان تعلق کئی پہلوؤں پر مشتمل ہے۔ والدین کو خود کو اور اپنے بچوں کو اس کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین