فتنہ الخوارج کے 5دہشتگرد جہنم واصل، اسلحہ برآمد

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع پشین میںسی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5شارپ شوٹر پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیںجس پر سی ٹی ڈی نے علاقے کا گھیراؤ کرکے دہشت گردوں کو سرنڈر کرنے کی تنبیہ کی تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پرفائرنگ شروع کردی۔
سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرداحمد اللہ عرف علی عرف بدری ساکن بولدک افغانستان،احسان اللہ عرف متوکل عر ف حامد ساکن پشین ،سمیع اللہ ساکن پشین اورانکے دوساتھی ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ،ایک 30بور ٹی ٹی کوپسٹل ،2نائن ایم ایم پسٹل ،گولیاں ،2ہینڈ گرینڈ،ایک آئی ڈی،4کلودھماکہ خیز مواد،پرائما کارڈاورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ۔سی ٹی ڈی حکام نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے گروہ کے دیگر ارکان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین