اتوار, نومبر 24, 2024

ساری توجہ 21 ستمبر کے جلسے پر ہے: سلمان اکرم

راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ احتجاج ہم مؤخر کررہے ہیں اور سارا فوکس 21 ستمبر کے جلسے پر ہے۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سلمان اکر م راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ موجودہ صورتحال پر غور کرے۔
سلمان اکرم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اب حالات ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں، حکومت آئینی ترمیم کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ یہ قوم کے ضمیرکے معاملات ہیں، اگر ایسے آئینی ترمیم کی گئی توکیا عوام قبول کریں گے؟ ہم جد و جہد کریں گے اور ہر سطح پر مزاحمت کریں گے، پاکستان کو بچانا سیاسی جماعتوں کا ہی نہیں ہر شہری کا فرض ہے۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ غیر قانونی عمل کو روک دینا چاہیے، کل کا احتجاج ہم مؤخر کررہے ہیں، سارا فوکس 21 ستمبر کے جلسے پر ہے۔

Related Articles

Latest Articles