کراچی حملے میں ملوث عناصر ملک دشمن: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر پاکستانی نہیں ہوسکتے یہ ملک دشمن ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر کراچی ایئرپورٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات کراچی میں ہونے والے سانحے پر غمزدہ ہوں، حملے میں 2 چینی شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کی ہنگامی تحقیقات جاری ہیں، مجرمان جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے، بزدلانہ واقعے میں ملوث افراد پاکستانی نہیں بلکہ ملک دشمن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھارکھی جائے گی، پاکستان چینی دوستوں کے ہرطرح کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، چین کی قیادت، عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین