بدھ, نومبر 27, 2024

مقبول ترین

علی امین چھپے نہیں تھے بلکہ یہ ان کی حکمت عملی تھی: بیرسٹر سیف

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے علی امین کی ’گمشدگی‘ کو حکمت عملی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہاکہ علی امین چھپا نہیں تھا بلکہ یہ وزیراعلیٰ کی حکمت عملی تھی، اس سے بڑا کوئی جھوٹ نہیں کہ علی امین گنڈاپور سٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوتا تو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ جیل میں ہوتیں؟ اسٹیبلشمنٹ کا ہمارے ساتھ رابطہ ہوتا تو شہبازشریف اور نوازشریف لندن میں ہوتے۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ کو گرفتار کرنے کا ان کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں تھا، انہوں نے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کا بہانہ بناکر کے پی ہاؤس پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس پر حملے کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل کے پی اور دیگر وکلا کو قانونی کارروائی کیلئے بتادیا ہے،کے پی ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔
بیرسٹرسیف نے کہاکہ پاک فوج کی قدر کرتے ہیں، ایسی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہتے تھے جس پر فوج سے تصادم ہو، اسلام آباد میں فوج بلانے کا مقصد ہی فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے سے زائد منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے تھے۔

متعلقہ خبریں