ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی، وزراء و اراکین اسمبلی کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

منہاج القرآن کی طرف سے سندھ حکومت کو امن نصاب تیار کر کے دینے کی پیشکش

لاہور(تحریک نیوز)سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اقلیتی وزراء،ممبران اسمبلی کے ایک وفد نے گزشتہ روز منہاج یونیورسٹی لاہور کا خصوصی دعوت پر دورہ کیا۔ منہاج یونیورسٹی آمد پر ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، سہیل احمد رضا، میجر(ر) سلمان جہانگیر،  راجہ زاہد محمود، شہزاد احمد خان نے خوش آمدید کہا۔

وفد میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید سہوترا،وزیر برائے اقلیتی امور سندھ ڈاکٹر شام سندر، وزیر برائے انسانی حقوق سندھ رانا راجویر سنگھ سوڈھا، ایم پی اے سندھ اسمبلی مسٹر مہیش کمار ہسیجا، کرشن شرماپردھان پاکستان ہندو مندر پربندھ کمیٹی، مسٹر جے پرکاش مورانی، ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان سنجے کمار، ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان روی کمار، کے پی کے سے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عسکر پرویز اور کرشن شرما شامل تھے۔

ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف ریسرچ سنٹرز اور ڈیپارٹمنٹس کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ اتنی شاندار یونیورسٹی لاہور میں قائم ہے ، ہمیں بین المذاہب رواداری کے لئے قائم کئے جانے والے سکول آف پیس نے بے حد متاثر کیا ہے جہاں تمام مذاہب کا تقابل ادیان نصاب میں شامل ہے۔

اسے بھی پڑھیں: منہاج یونیورسٹی لاہور میں’’ہیٹ ویو سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر‘‘کے موضوع پر سیمینار

انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ا
قلیتوں کے ساتھ رواداری والا معاملہ کیا اور ہمیشہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر مینارٹیز کو عزت دی گئی،انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے بارے میں بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسیحیوں کے متعلق150سالہ قوانین ریفام کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ جب یہ قوانین بنائے گئے تھے تو اس وقت ایک حاکمانہ سوچ نے محکوم عوام کو کنٹرول کرنے کے لئے قوانین بنائے تھے، اب انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یونیورسٹی کے مختلف ریسرچ سنٹرز اور بین المذاہب رواداری کے حوالے سے تقریری و تحریری اور تدریسی خدمات پر تفصیل سے بتایا۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے وفد کے تمام اراکین کو اپنی تازہ ترین تصنیف بین المذاہب رواداری پیش کی اور کہا کہ ہم سندھ میں بھی منہاج یونیورسٹی لاہور جیسا اعلیٰ تعلیمی ادارہ قائم کرنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک شاندار یونیورسٹی بنارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت چاہے تو ہم سوسائٹی میں سندھ کی اقدار و روایات کے مطابق امن اور رواداری کا نصاب تیار کر کے دے سکتے ہیں۔

ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی، وزراء و اراکین اسمبلی کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی، وزراء و اراکین اسمبلی کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی، وزراء و اراکین اسمبلی کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی، وزراء و اراکین اسمبلی کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

متعلقہ خبریں

مقبول ترین