فلسطینی نسل کشی، بلجیم کا اسرائیل کو سزا دینے کا مطالبہ

برسلز:  بلجیم کی نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیل کی نسل کشی کی پالیسی کو سزا دیے بغیر نہیں جانے دینا چاہئے۔غیرملکی میڈیاکے مطاق بلجیم نے جمعرات کوہونے والی یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی میٹنگ سے قبل نسل کشی کے بیانات دینے والے اسرائیلی وزراء اور غیر قانوی آباد کاری میں ملوث تنظیموں (سیٹلرز)پر پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کردی۔
بلجیم کی نائب وزیراعظم پیٹرا دی سٹر نے اپنی ایکس (ٹوئٹر)پوسٹ میں کہا کہ نسل کشی پر مبنی پالیسیوں اور بیانات کو بغیر سزا دیے نہیں چھوڑنا چاہیے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں یورپی یونین کے خارجہ نمائندوں کے غیر رسمی اجلاس کی روشنی میں اسرائیلی وزراء بن گویر اور سموترچ پر پابندیاں لگانے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین