ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا جبکہ انٹرنیٹ سروسز میں خلل کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سروسز ڈائون ہونے کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔
کراچی اور لاہور میں انٹرنیٹ ڈیٹا متاثر ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ہے جبکہ شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔کوئٹہ شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کی تھری جی اور فوی جی سروسز جزوی طور پر معطل ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیربختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں آج قوم کوکی خیل اور اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہیں، انٹرنیٹ بند ہونے سے تمام رابطے منقطع ہوگئے ہیں اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین