ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

رچرڈ گرینل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق ایک خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے”۔

رچرڈ گرینل کے اس بیان پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں جرمنی میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ امریکا کے قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین