پشاور: تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔
اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں، اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، لیکن ہمارا بنیادی مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنانا ہے اور ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کریں گے، جس میں حالیہ واقعات پر روشنی ڈالیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے