پاکستان میں کھیل کر دیکھیں، شکست کا الگ ہی مزہ ہوگا:رانا مشہود

اسلام آباد: وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے اور یہاں کھیلنے کا تجربہ کرے، کیونکہ پاکستان میں شکست کا اپنا ہی لطف ہے۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران رانا مشہود نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرات دکھائیں اور پاکستان میں آکر کھیلنے کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ان کی شہرت پہلے ہی اچھی نہیں تھی، اور اب اس میں مزید کمی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف نہایت مضبوط اور واضح ہے اور پاکستان بھارت کے مقابلے میں زیادہ پرامن ملک ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود چیلنجز بھی بھارت کے بھیجے گئے ایجنٹس کی کارروائیوں کی وجہ سے ہیں۔

ایوانِ اقبال میں منعقدہ ایک اور تقریب میں رانا مشہود نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست پر بار بار حملے اب برداشت سے باہر ہو چکے ہیں۔ جواب دینا ہمارے لیے مشکل نہیں، مگر ہم تصادم نہیں چاہتے۔ ہماری خواہش ہے کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین