جمعہ, نومبر 22, 2024

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

ہرنائی: بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو بڑا دھچکا لگا ہے، بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اندرونی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقہ ہرنائی میں 12 ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر جوائنٹ آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لیے بڑا دھچکا ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کو مسترد کر دیا ہے۔

Related Articles

Latest Articles