دریائے نیل پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی 165 فٹ کی چھلانگ
عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر اور معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے دورے کے دوران منفرد ایڈونچرز کا لطف اٹھایا۔ انہوں نے دریائے نیل میں 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی اور اس کے ساتھ تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں یوگنڈا میں ہیں، جہاں وہ اپنے معمول کے مذہبی سرگرمیوں کے علاوہ تفریحی اور ایڈونچر سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان ایڈونچرز میں خطرناک بنجی جمپنگ اور دریائے نیل میں رافٹنگ شامل ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے شہر جِنگا میں 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کا تجربہ کیا۔ اس یادگار لمحے کو انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا:
"جِنگا، یوگنڈا میں 165 فٹ سے زیادہ بلندی سے بنجی جمپنگ کا تجربہ کیا۔”
بنجی جمپنگ کے علاوہ، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دریائے نیل میں رافٹنگ بھی کی اور اس سنسنی خیز سرگرمی سے لطف اندوز ہوئے۔
بنجی جمپنگ کیا ہے؟
بنجی جمپنگ ایک ایڈونچر سرگرمی ہے جس میں ایک شخص مضبوط اور لچکدار رسی کے ساتھ بندھ کر کسی بلند مقام سے نیچے چھلانگ لگاتا ہے۔ یہ بلند مقام عام طور پر کسی پل، عمارت یا پہاڑ کی چوٹی ہوتا ہے۔ جب چھلانگ لگائی جاتی ہے، تو رسی گرتے ہوئے شخص کی رفتار کو روکتی ہے اور اسے جھولے کی مانند واپس اوپر اچھال دیتی ہے۔ یہ سرگرمی دنیا بھر میں ایڈونچر کے شوقین افراد میں مقبول ہے۔