اسلام آباد:سینیٹر فیصل واؤڈا نے اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی زندگی کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور اور ان کے قریبی ساتھیوں سے خطرہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں فیصل واؤڈا نے لکھا کہ وہ اپنے پہلے موقف پر قائم ہیں کہ عمران خان کی زندگی کو ان کے قریبی ساتھیوں بشریٰ بی بی، گنڈا پور اور دیگر افراد سے شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کی تصدیق کا پہلا ثبوت قاسم سوری کے ٹویٹ سے سامنے آیا، جس میں خان کے ذہنی توازن پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں پاگل قرار دینے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ قوم اب سمجھ چکی ہے کہ یہ لوگ مل کر کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمیں عمران خان کی زندگی زیادہ عزیز ہے، اور ہمیں ہر صورت انہیں ان افراد سے بچانا ہوگا۔
عمران خان کو ایسی چیز دی گئی جو ذہنی توازن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، قاسم سوری
انہوں نے علیمہ خان کے ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری کے متنازع ٹویٹ کی علیمہ خان نے واضح تردید کر دی ہے، جو ان الزامات کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے





















