اسلام آباد :سال 2024 کے آخری دن ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اس سال کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 52 ہزار 600 روپے، یعنی 23.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے پر برقرار رہی، جبکہ عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 2614 ڈالر فی اونس رہا۔
سال 2024 میں سونے کی قیمتیں 77,100 روپے کے بینڈ میں رہیں، جہاں فی تولہ سونے کی بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے اور کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔
عالمی سطح پر، سونے کی فی اونس قیمت میں سال 2024 کے دوران 26.7 فیصد اضافہ ہوا، جو 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 774 ڈالر کے بینڈ میں رہی، جس میں بلند ترین سطح 2784 ڈالر اور کم ترین سطح 2010 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
2024 ءمیں سونے کی قیمت میں فی تولہ کتنا اضافہ ہوا؟
سال 2024 کے آخری دن ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے کی سطح پر مستحکم رہی