لاہور:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شعبان المعظم کا چاند 30 جنوری، بروز جمعرات کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق، شعبان کا چاند 29 جنوری کو صبح 5 بج کر 36 منٹ پر پیدا ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 جنوری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 4 منٹ ہوگی، جس کی وجہ سے اس کے نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 57 منٹ تک آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔