توہین الیکشن کمیشن، عمران خان کے خلاف کیس سماعت کے لئے مقرر

کیس کی سماعت کے لیے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور کاز لسٹ کے ساتھ ساتھ نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے

توہین الیکشن کمیشن، عمران خان کے خلاف کیس سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس کیس کی سماعت کے لیے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور کاز لسٹ کے ساتھ ساتھ نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 21 نومبر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ اس کیس کا پس منظر اگست 2022 سے جڑا ہے، جب الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الزامات عائد کرنے پر توہینِ الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ ان الزامات میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین کے بیانات بھی شامل ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین