پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ڈائریکٹر انفارمیشن مینجمنٹ پنجاب یونیورسٹی تعینات

انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ اپنی وراثت کو جدت، تحقیق اور علمی فضیلت کے مرکز کے طور پر مزید ترقی کی منازل طے کرے گا

لاہور (تحریک نیوز) پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن کی بطور ڈائریکٹر انفارمیشن مینجمنٹ پنجاب یونیورسٹی تعیناتی پر تعلیمی حلقوں کی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن کی تعیناتی سے طلبہ و طالبات کو تعلیمی تحقیق سمیت اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا اور ادارے کے تعلیمی معیار میں مزید اضافہ ہوگا۔تفصیل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن کوپنجاب یونیورسٹی کا ڈائریکٹر انفارمیشن مینجمنٹ مقرر ہونے پر ضلع قصور کے تعلیمی حلقوں سمیت سیاسی، سماجی، فلاحی، شہری تنظیموں کی نمائندہ شخصیات ڈاکٹر لطیف احمد کمبوہ، پرنسپل ریٹائرڈ راؤ اختر علی، پی ایچ ڈی عربی سکالر شہزاد اقبال اعوان،وائس پرنسپل پنجاب کالج قصور علی احمد ٹولو،پروفیسر امجد علی، صحافی وقاص اشرف ودیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو پنجاب یونیورسٹی کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

ان شخصیات کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن کی دور اندیش قیادت میں انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ اپنی وراثت کو جدت، تحقیق اور علمی فضیلت کے مرکز کے طور پر مزید ترقی کی منازل طے کرے گا جو طلبہ اور فیکلٹی کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتا ہے۔قصور سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ایک ممتاز اسکالر اور انفارمیشن مینجمنٹ (IM) میں عالمی سطح پر پہچانی جانے والی شخصیت ہیں جو علمی اور تحقیقی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے پہلے HEC کے زیر اہتمام LIS اسکالر کے طور پر فرانس سے سب سے زیادہ امتیاز کے ساتھ بیرون ملک، تعلیمی میدان میں فضیلت کا ایک معیار قائم کیا ہے۔ ان کی متاثر کن علمی شراکت میں 100 سے زیادہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مطبوعات شامل ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کو ان کی بطورڈائریکٹر انفارمیشن مینجمنٹ پنجاب یونیورسٹی تعیناتی پرانہیں مبارکباد اور انسٹی ٹیوٹ کی مزید تعلیمی و تحقیقی ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین