پاکستان میں طلاق کے بڑھتے رجحان پر سروے، ہر 5 میں سے 1 شخص متاثر

22 فیصد خواتین نے کہا کہ ان کے جاننے والوں میں کسی کی طلاق ہوئی۔

گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق، ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ان کے خاندان یا قریبی جاننے والوں میں کسی کی طلاق ہوئی ہے۔

سروے کے مطابق، 20 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے اردگرد کسی کی شادی ٹوٹتے دیکھی، جب کہ 77 فیصد نے بتایا کہ ان کے خاندان یا جاننے والوں میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ طلاق کے واقعات کے حوالے سے خواتین زیادہ آگاہ نظر آئیں۔

22 فیصد خواتین نے کہا کہ ان کے جاننے والوں میں کسی کی طلاق ہوئی۔

19 فیصد مردوں نے بھی ایسے ہی تجربے کا اظہار کیا۔

یہ سروے پاکستان میں طلاق کے بڑھتے رجحان اور سماجی اثرات کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین